پہلے گھر بلاتے اور پھر بلیک میل کرتے۔ کریم نگر ضلع میں شوہر بیوی گرفتار

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کریم نگر میں ایک جوڑے نے ہنی ٹریپ کے ذریعے نوجوانوں اور تاجروں کو فریب دے کر بلیک میلنگ کی۔ یہ جوڑا انسٹاگرام پر فوٹوس پوسٹ کر کے متاثرین کو اپنی طرف متوجہ کرتا اور بعد میں برہنہ ویڈیوس بنا کر انھیں بلیک میل کیا جاتا۔
متاثرہ شخص کی شکایت پر پولیس نے تحقیقات کی اور جوڑے کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق یہ جوڑا منچریال ضلع کا رہنے والا ہے۔ یہ جوڑا پہلے ماربل کے کاروبار میں نقصان ہوا جس کے بعد غیر قانونی طریقے سے پیسہ کمانے کے لیے ہنی ٹریپ کا راستہ اپنایا۔موجودہ طور پر یہ جوڑا کریم نگر کے آرےپلی علاقے میں مقیم ہے۔ شوہر بیوی مل کر انسٹاگرام پر برہنہ فوٹوس پوسٹ کر کے نوجوانوں اور تاجروں کو اپنی طرف متوجہ کرتے۔
بعد ازاں متاثرین کو گھر بلا کر ویڈیوس بنائی جاتی اور بلیک میل کیا جاتا ۔ اس جوڑے نے تقریباً 100 افراد کو نشانہ بنایا ۔ایک متاثرہ شخص نے جوڑے کو 12 لاکھ روپے دیے اور جب مزید 5 لاکھ کی مانگ ہوئی تو پولیس سے مدد طلب کی۔
پولیس کے مطابق ملزمین دھوکہ دہی کے ذریعے قیمتی فلیٹ اور گاڑیاں خرید کر عیش و عشرت کی زندگی گزار رہے تھے۔ ملزمین کے موبائل فونس میں کئی متاثرین کے برہنہ ویڈیوس پائے گئے۔



