جرائم و حادثات

شوہر کا اغوا کروانے والی پہلی بیوی گرفتار۔ دوسری بیوی کی شکایت پر حیدرآباد پولیس کی کاروائی

حیدرآباد عنبر پیٹ پولیس نے چونکا دینے والے معاملے کا پردہ فاش کرتے ہوئے ایک خاتون کو اپنے ہی شوہر کے اغوا کی سازش رچنے‌کے الزام میں  گرفتار کیا۔ پولیس نے جملہ دس (10) ملزمین کو گرفتار لیا ہے اور ان کے قبضے سے تین کاریں، دو ٹو وہیلرس، چھ موبائل فونز اور دیگر اشیاء برآمد کی ہیں۔

 

 

29 اکتوبر 2025 کو رات 8:30 بجے فاطمہ نامی خاتون نے اپنے شوہر منتری شیام ساکن ڈی ڈی کالونی کی گمشدگی کی رپورٹ عنبرپیٹ پولیس میں درج کروائی۔ خاتون نے الزام لگایا کہ ان کے شوہر کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ہے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں اور تفتیش شروع کی۔

 

 

31 اکتوبر کو منتری شیام اغوا کنندگان کے چنگل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوا اور بنجارہ ہلز علاقے میں پولیس کو نظر آیا۔ اس نے پولیس کے سامنے بیان دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ اغوا کی سازش اس کی اپنی پہلی بیوی مادھوی لتا نے رچی تھی۔تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ مادھوی لتا نے اپنے شوہر کی جائیداد ہتھیانے اور تاوان حاصل کرنے کے مقصد سےکرائے کی ٹولی کو اغوا کی ذمہ داری سونپی تھی۔

 

 

ملزمین نے ڈی ڈی کالونی میں مکان کرایہ پر لے کر شیام کی سرگرمیوں پر نظر رکھی۔ 29 اکتوبر کو منصوبے کے مطابق اس کا اغوا کیا گیا۔پولیس کے مطابق مادھوی لتا نے ملزمان کو ایک کروڑ روپے دینے کا وعدہ کیا تھا۔ اغوا کنندگان نے متاثرہ شخص کو مختلف گاڑیوں میں وجئے واڑہ لے جاکر 10 لاکھ روپے تاوان طلب کیا اور 31 اکتوبر کو رقم کیلئے اسے حیدرآباد واپس لایا گیا وہ موقع دیکھ کر فرار ہو گیا۔

 

پولیس کو تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ مادھوی لتا سے منتری شام کی شادی 30 سال قبل ہوئی تھی بعد ازاں ان کے درمیان طلاق ہو گئی۔ منتری شام امریکہ میں بھی مقیم تھا بعد ازاں اور شہر واپس ہوا اور اس نے اپنا نام علی رکھ لیا اور فاطمہ نام خاتون سے دوسری شادی کی۔ پہلی بیوی اپنے شوہر کی جائیداد پر قبضہ حاصل کرنا چاہتی تھی اور اس سے رقم بٹورنا چاہتی تھی

 

 

ساتھ ہی وہ اپنے شوہر کی دوسری شادی پر بھی برہم تھی اسی انتقامی کاروائی کی غرض سے اس نے اپنے شوہر کا اغوا کروایا تھا۔

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button