جرائم و حادثات

میسور میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کی مشتبہ موت _ کرایہ کے مکان سے نعشیں برآمد

بنگلورو _ ریاست کرناٹک کے شہر میسور میں  ایک ہی خاندان کے چار افراد مشتبہ حالت میں فوت  ہو گئے۔ دو دن تک خاندان میں سے کوئی بھی فرد  گھر سے باہر نہ نکلنے کی وجہ سے پڑوسیوں نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔ پولیس نے گھر کا دروازہ توڑ کر چار نعشیں برآمد کیں۔ پولیس کو شبہ ہے کہ خاندان کے چاروں افراد نے خودکشی کی ہو گی۔

 

تفصیلات کے مطابق مہادیو سوامی (45) نامی شخص میسور شہر کے چامنڈی پورم علاقے میں اپنی بیوی انیتا (38)، دو بیٹیوں چندرکلا  اور دھنلکشمی  کے ساتھ کرائے کے مکان میں رہتا تھا ۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ یہ خاندان دو ماہ قبل اس علاقے میں آئے تھے اور ترکاری کی دکان چلا رہے تھے۔  دو دن سے  کوئی بھی  گھر سے باہر نہ نکلا اور ترکاری کی دکان نہ کھلی تو پڑوسیوں نے مکان پہنچ کر مہادیو سوامی کو آواز دی لیکن کافی دیر تک اندر سے کوئی آواز نہیں آئی جس پر پڑوسیوں نے پولیس کو اس کی اطلاع دی

 

موقع پر پہنچی پولیس نے فوری طور پر پچھلا دروازہ توڑ دیا کیونکہ سامنے کا دروازہ اندر سے بند تھا۔ مہادیو سوامی، ان کی بیوی اور چھوٹی بیٹی دیوار  کے سہارے بیٹھے مردہ پائے گئے، جب کہ بڑی بیٹی کی نعش فیان سے لٹک رہی تھی  پولیس نے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے اور واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ فوری طور پر  معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ خودکشی ہے یا قتل ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button