جرائم و حادثات
50 روپے کیلئے دوست کے ہاتھوں دوست کا قتل

نئی دہلی: ریاست گجرات کے سورت ضلع کے پانڈیسرا علاقے میں ایک سالگرہ کی تقریب افسوسناک سانحے میں تبدیل ہو گئی۔ صرف 50 روپے کے معمولی تنازعہ میں ایک شخص کا قتل کردیا گیا۔ مقامی نوجوان 28 سالہ بھگت سنگھ اپنے
دوست بِٹّو کاشی ناتھ سنگھ کی سالگرہ منانے گیا تھا۔ تمام دوستوں نے مل کر کسی ہوٹل میں جا کر جشن منانے کا منصوبہ بنایا۔اسی دوران ایک اور دوست انیل راج بھر نے خرچ میں حصہ لینے کے لیے بِٹّو سے 50 روپے مانگے۔ اسی بات پر
بِٹّو اور انیل کے درمیان جھگڑا شروع ہو گیا۔بھگت سنگھ نے دونوں کے درمیان صلح کروانے کی کوشش کی لیکن اسی دوران بِٹّو کے ہاتھ میں موجود چاقو بھگت سنگھ کو لگ گیا اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
جھگڑے میں انیل بھی شدید زخمی ہو گیا۔پولیس نے بِٹّو اور چندن کو گرفتار کر لیا ہے۔