جرائم و حادثات

غزہ متاثرین کی مدد کے نام پر 5 کروڑ روپے چندہ کرنے والے بھیوَنڈی کے تین نوجوان اترپردیش پولیس کے ہاتھوں گرفتار

اترپردیش اے ٹی ایس پولیس نے غزہ جنگ کے متاثرین کی مدد کے نام پر  ملک بھر  سے 5 کروڑ سے زائد روپے چندہ کرتے ہوئے  دھوکہ دینے  والے تین نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

 

پولیس کے مطابق ملزمین سوشل میڈیا پر جذباتی ویڈیوز اور پوسٹس شیئر کرکے عوام سے امداد کی اپیل کرتے تھے، لیکن جمع شدہ رقم کا بڑا حصہ اپنے ذاتی اخراجات پر خرچ کر رہے تھے۔

 

اے ٹی ایس پولیس نے تینوں کو ریمانڈ پر لے کر لکھنؤ میں پوچھ تاچھ کرے گی۔ اطلاعات کے مطابق، ملزمین نے انسٹاگرام اور واٹس ایپ گروپس کے ذریعہ پورے ملک سے 5 کروڑ روپے جمع کیے، لیکن اصل ضرورت مندوں تک یہ رقم نہیں پہنچی۔

 

اس کیس میں اترپردیش پولیس نے مہاراشٹر کے بھیوَنڈی تین نوجوانوں محمد ایان، زید نوٹیار اور ابو صوفیان کو گرفتار کیا ہے ۔ تینوں کے خلاف اے ٹی ایس پولیس نے لکھنؤ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

 

ملزمین کو ممبئی کورٹ میں پیش کر کے ٹرانزٹ ریمانڈ لے کر لکھنؤ لایا جائے گا۔ تحقیقات میں سامنے آیا کہ تینوں ملزمین اپنی یو پی آئی آئی ڈی اور بینک اکاؤنٹس کے ذریعے لاکھوں روپے کی رقوم اکٹھا کر رہے تھے، جنہیں ملکی مخالف سرگرمیوں اور ذاتی اخراجات میں استعمال کیا گیا۔

 

یوپی اے ٹی ایس اب رقم کے بہاؤ اور استعمال کی گہری چھان بین کر رہی ہے۔ ملزمین سے تین موبائل فون برآمد کئے گئے ہیں۔ پولیس عدالت سے تحویل میں لینے کی درخواست  کرے گی تاکہ فنڈنگ چینلز، بینک ٹرانزیکشنز اور سوشل میڈیا نیٹ ورک کی تفصیلی جانچ کی جاسکے۔

 

ان ملزمین میں محمد ایان (عیدگاہ روڈ، بھیوَنڈی)، زید نوٹیار (ویٹل پادا، بھیوَنڈی)، ابو صوفیان (گلزار نگر، بھیوَنڈی) سے تعلق رکھتا ہے اے ٹی ایس حکام کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد اس نیٹ ورک سے مزید افراد بھی گرفتار ہوسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button