جرائم و حادثات

نابالغ لڑکی کا گینگ ریپ۔ حیدرآباد کے پرانے شہر میں شرمناک واقعہ

حیدرآباد: حیدرآباد کے پرانے شہر میں ایک شرمناک واقعہ پیش آیا۔ نابالغ لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت ریزی کی گئی۔ 16 سالہ لڑکی اس مہینے کی 4 تاریخ کو میڈیکل شاپ پر دوائی لینے گئی تھی۔ میڈیکل شاپ کے قریب اسکی ملاقات اسکی سہیلی سے ہوئی وہ اسے بہلا پھسلا کر اپنے بوائے فرینڈ کی برتھ ڈے پارٹی میں لے گئی۔

وہاں چار نوجوان موجود تھے، انہوں نے نابالغ لڑکی کے ساتھ بدتمیزی کی تو وہ زور زور سے رونے لگی۔ اسے ایک کمرے میں بند کرنے والے چار نوجوانوں نے آواز باہر جانے سے روکنے کے لیے میوزک سسٹم کو اونچی آواز میں بجایا، بعد ازاں نابالغ لڑکی کو بے ہوشی کی دوا ملا کر کولڈ ڈرنک پینے پر مجبور کیا گیا۔ اسے نشے میں دھت کر دیا گیا تھا اور اس کی اجتماعی عصمت ریزی کی گئی، اس کے بعد وہ اسے وہیں چھوڑ کر فرار گئے۔ لڑکی اگلی صبح گھر پہنچی۔

اس نے گھر والوں کو پورا واقعہ سنایا جس پر وہ چھتری ناکہ پولیس اسٹیشن پہنچے اور شکایت درج کروائی ۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمین کو حراست میں لے لیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button