جرائم و حادثات

آٹو سوار خاتون کا سنسان مقام پر لے جاکر گینگ ریپ۔ تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں شرمناک واقعہ

نظام آباد: ریاست تلنگانہ  کے ضلع نظام آباد میں ایک خاتون کی اجتماعی عصمت ریزی کا شرمناک واقعہ پیش آیا۔ جمعہ کی شام نیی پیٹ منڈل کے ڈچپلی گاؤں میں چار نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر ایک 35 سالہ خاتون کی عصمت ریزی کی۔ ہفتہ کو متاثرہ نے مقامی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔

 

ذرائع نے بتایا کہ جب خاتون بودھن میں اپنی بہن کے گھر جانے کے لیے بس کا انتظار کر رہی تھی کہ ایک آٹو رکشہ ڈرائیور نے اس سے کہا کہ وہ اسے چھوڑ دے گا۔ متاثرہ نے ڈرائیور پر بھروسہ کیا اور آٹو رکشا میں سوار ہوگئی  تاہم چند منٹوں کے بعد ڈرائیور نے گاڑی کو بودھن سے ڈچپلی کی طرف موڑ دیا اور اسے ایک ویران علاقے میں لے گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ "ویران علاقے میں اپنی گاڑی پارک کرنے کے بعد ڈرائیور نے تین دیگر افراد کو بلایا اور چاروں نے متاثرہ کی اجتماعی عصمت ریزی کی۔

 

خوش قسمتی سے متاثرہ وہاں سے کسی طرح فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی اور صبح ڈچپلی پولیس اسٹیشن پہنچی اور شکایت درج کروائی۔ پولیس نے اس معاملہ میں کیس درج کرکے ملزمین کی تلاش شروع کردی ہے۔

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button