جرائم و حادثات

نظام آباد شہر میں گینگ وار _ روڈی شیٹر ابراہیم چاؤش عرف جنگلی اببو کا قتل

نظام آباد _ 2 دسمبر ( اردولیکس) تلنگانہ کے نظام آباد شہر کے مضافاتی علاقہ میں پیش آئے گینگ وار میں ایک روڈی شیٹر کا بے دردی سے قتل کردیا گیا۔ اتوار کی رات نہرو نگر میں خواجہ بیگ لکڑی کی ٹال کے پیچھے گراؤنڈ پر  روڈی شیٹر ابراہیم چاوش عرف جنگلی اببو (29) کا ایک اور روڈی شیٹر  عارف ڈان اور اس کے ساتھیوں نے  چاقو سے  وار کر کے قتل کر دیا گیا۔

 

پولیس اور عینی شاہدین کے مطابق  سارنگ پور سے تعلق رکھنے والے ارشد کی سالگرہ کی تقریب اتوار کی شب منعقد ہوئی تھی ۔ارشد نے اپنی سالگرہ میں  ڈرائیورز کالونی کے پرانے دوستوں عارف ڈان اور ابراہیم چاؤش عرف جنگلی اببو کو مدعو کیا  تھا۔ عارف اور جنگلی اببو پرانے مجرم ہیں۔ دونوں کے خلاف اقدام قتل اور حملہ کے مقدمات درج ہیں، ان دونوں کے خلاف پی ڈی ایکٹ بھی درج کیا گیا۔ حالیہ دنوں میں دونوں کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے تھے اور وہ غیر قانونی گینگ اور غنڈہ گردی چلا کر اپنے اپنے گینگ قائم کر رہے تھے اسی دوران آج کی تقریب میں ان دونوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا جس پر عارف ڈان اور اس کے ساتھیوں نے جنگلی اببو کا قتل کردیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button