جرائم و حادثات
گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی خاتون اسسٹنٹ انجینر رشوت لیتے ہوئے پکڑی گئی

تلنگانہ کے اینٹی کرپشن بیورو نے پیر کے روز گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی خاتون اسسٹنٹ انجینئر منیشا کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق عنبر پیٹ میں واقع جی ایچ ایم سی دفتر میں تعینات منیشا نے ایک کنٹراکٹر سے بلوں کی منظوری کے عوض 15 ہزار روپے رشوت طلب کی تھی، جن میں سے پہلے مرحلے میں 5 ہزار روپے وصول کرچکی تھی۔ مزید رقم کے تقاضے پر متاثرہ کنٹراکٹر نے اے سی بی سے رجوع کیا۔
اے سی بی ٹیم نے منصوبہ بند کارروائی کے تحت منیشا کو دفتر میں ہی رشوت لیتے ہوئے حراست میں لے لیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کردی ہے۔