جرائم و حادثات

تانڈور میں ملاوٹ شدہ ادرک لہسن کا پیسٹ ضبط

File photo

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ وقار آباد ضلع کے تانڈور میں ٹاسک فورس تقریباً 600 کلو ملاوٹ شدہ ادرک اور لہسن کا پیسٹ ضبط کر لیا۔

 

ملاوٹ شدہ ادرک اور لہسن کا پیسٹ فروخت کیے جانے کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو حراست میں لے لیا۔بعد ازاں ضلع ایس پی اسنیہا مہرا نے کہا کہ عوام کی صحت سے کھلواڑ کرتے ہوئے

 

صرف منافع کے لیے ملاوٹ شدہ اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کھانے پینے کی اشیاء خریدتے وقت احتیاط برتیں اور اگر کہیں

 

ملاوٹ کی اطلاع ملے تو فوری طور پر پولیس کو آگاہ کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button