جرائم و حادثات

جیوتش نے کہا شادی ناکام‌ ہوجائے گی۔ رشتہ طئے ہونے کے بعد لڑکی کی خودکشی۔ بنگلور میں توہم پرستی کا واقعہ

بنگالورو: توہم پرستی کے نتیجہ میں آئی ٹی کمپنی کی ملازمہ نے خودکشی کرلی۔ گھر والوں نے لڑکی کو اس کے عاشق سے شادی کے لیے رضامندی دے دی تھی تاہم ایک جیوتش نے کہا کہ اُس کی شادی ناکام ہو جائے گی جس پر لڑکی نے یہ انتہائی اقدام کیا۔

 

یہ واقعہ کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں پیش آیا۔بگلا گنٹے علاقے میں رہنے والی 27 سالہ ودیاجوت بوش کمپنی میں آئی ٹی ملازمہ تھی۔ وہ گزشتہ چند دنوں سے ورک فرام ہوم کر رہی تھی۔ودیاجوت اور کوڈاگو علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کے درمیان محبت تھی۔ دونوں خاندانوں نے اُن کی شادی کے لیے منظوری دے دی تھی۔

 

اس پس منظر میں شادی کے بعد اپنی زندگی کے بارے میں جاننے کے لیے ودیاجوت نے ایک نجومی سے مشورہ کیا۔نجومی نے پیش گوئی کی کہ اُس کی اپنے محبوب سے شادی ناکام ہو جائے گی اور دو سال کے اندر دونوں میں علیحدگی ہو جائے گی۔ اس مسئلے سے بچنے کے لیے اُس نے نو دن تک پوجا کرنے کا مشورہ دیا۔لڑکی نے اس کی ہدایت پر عمل کیا ۔

 

آج جب اس کے گھر والے مندرر گئے ہوئے تھے لڑکی نے پھانسی لے لی۔ سمجھا جاتا ہے کہ نجومی کی بات پر یقین کرتے ہوئے اس نے یہ انتہائی اقدام کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button