جرائم و حادثات

محبت میں ناکام لڑکی کی خودکشی ۔ تلنگانہ کے ضلع میدک میں واقعہ

حیدرآباد ۔ تلنگانہ کے میدک ضلع کے شیوم پیٹ منڈل کے تعلقہ تالاپلی سے تعلق رکھنے والی 21 سالہ سکو بائی نے تین دن قبل ناکام محبت کی وجہ سے  جراثیم دوا پی کر خودکشی کر لی۔

 

اسے گاندھی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ علاج کے دوران آج فوت ہوگئی۔بتایا جاتا ہے کہ سنگاریڈی میں کانسٹیبل کے طور پر کام کرنے والے سدھو اور ایک نجی بینک میں ملازمت کرنے والی سکو بائی کچھ عرصے سے ایک دوسرے سے محبت کر رہے تھے۔

 

تاہم کانسٹیبل سدھو نے محبت سے انکار کر دیا جس کی وجہ سے سکو بائی شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہوگئی اور خودکشی کر لی۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button