جرائم و حادثات
حیدرآباد سڑک حادثہ میں لڑکی کی موت۔ رکن پارلیمنٹ کا بیٹا گرفتار

حیدرآباد: شہر کی پولیس نے راجیہ سبھا کے رکن ایل رمییش کے بیٹے سنجوش کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
جاریہ ماہ کی 16 تاریخ کو اناربٹ مال کے قریب پیش آئے سڑک حادثے میں 26 سالہ بھارتی نامی ایک نوجوان لڑکی کی سڑک حادثہ میں موت ہوگئی تھی۔ وہ اناربٹ مال میں واقع لائف اسٹائل اسٹور میں کام کرتی تھیں۔
پولیس کے مطابق بھارتی سڑک عبور کر رہی تھیں کہ سنجوش نے مبینہ طور پر تیز رفتاری سے گاڑی چلاتے ہوئے اسے ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں لڑکی کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ اس معاملہ میں پولیس نے کیس درج کر کے
ریاست آندھرا پردیش کے جنا سینا کے رکن پارلیمنٹ کے بیٹے کو گرفتارکرلیا ہے۔



