جرائم و حادثات
لڑکی نے ریلوے ٹریک پر کار دوڑا دی۔ حیدرآباد کے مضافات میں واقعہ

تلنگانہ : حیدرآباد کے مضافات میں واقع ضلع رنگاریڈی کے شنکر پلی کے قریب ایک خاتون نے اپنی کار ریلوے ٹریک پر دوڑا دی جس سے ریلوے عملہ حیرت زدہ رہ گیا۔
روکنے کی تمام کوششوں کے باوجود خاتون تیزی سے گاڑی بھگا کر فرار ہو گئی۔بتایاجاتا ہے کہ یہ خاتون حالت نشہ میں تھی۔اس واقعہ کی ویڈیو وایرل ہوگیی ہے۔
احتیاطی تدابیر کے طور پر بنگلورو تا حیدرآباد کے درمیان چلنے والی ٹرینوں کو عارضی طور پر روکا گیا۔انتظامیہ نے اس حیران کن واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔