جرائم و حادثات

نوجوان لڑکی کو لگیج بیاگ میں چھپا کر بوائز ہاسٹل میں منتقل کرنے کی کوشش

ہریانہ کے سونی پت میں واقع او پی جندال گلوبل یونیورسٹی میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا، جہاں ایک طالب علم نے مبینہ طور پر اپنی گرل فرینڈ کو ایک بڑے سوٹ کیس میں چھپا کر لڑکوں کے ہاسٹل میں اسمگل کرنے کی کوشش کی

 

رپورٹس کے مطابق، طالب علم نے لڑکی کو ایک بڑے بیگ میں بند کیا اور ہاسٹل کے احاطے میں لے جانے کی کوشش کی۔ تاہم، یہ منصوبہ اُس وقت ناکام ہو گیا جب معمول کی سیکیورٹی چیکنگ کے دوران گارڈز کو اس غیر معمولی طور پر بڑے سامان پر شک ہوا۔

 

جب سیکیورٹی عملے نے بیگ کو کھول کر چیک کیا، تو اُنہیں اندر ایک نوجوان لڑکی ملی۔ گارڈز نے فوراً سوٹ کیس کھول کر اُسے باہر نکالا۔اس واقعے کو متعدد طلبا نے اپنی آنکھوں سے دیکھا اور ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں،

 

جو تیزی سے وائرل ہو گئیں۔ تاہم ابھی تک یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے اس واقعے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے، اور یہ واضح نہیں ہو سکا کہ متعلقہ طالب علم کے خلاف کوئی تادیبی کارروائی کی گئی ہے یا نہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button