جرائم و حادثات

لومیاریج کرنے پر لڑکی کے گھر والوں نے فلمی انداز میں اغوا کرلیا – حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ میں واردات

لومیاریج کرنے والی 4 ماہ کی دلہن کا اس کے گھر والوں نے فلمی انداز میں اغوا کرلیا۔ یہ سنسنی خیز واقعہ تلنگانہ کے میڑچل ضلع میں چہارشنبہ کو پیش آیا ۔

 

تفصیلات کے مطابق میڑچل ملکاجگیری کے کیسرا پولیس اسٹیشن کے علاقہ نرسم پلی میں ایک نئی دلہن کے اغوا نے ہلچل مچا دی۔ پولیس کے مطابق، کیسرا کے رہائشی پراوین اور شویتا نے چار ماہ قبل گھر والوں کی مرضی کے خلاف محبت کی شادی کی تھی۔

 

آج دوپہر شویتا کے والدین، بالا نرسِمن اور دیگر چند افراد ،  پراوین کے گھر پہنچے اور اپنی بیٹی کو گھیسٹ کر زبردستی گاڑی میں بٹھا کر لے گئے۔ پرواین کے گھر والوں نے مزاحمت کی تو شویتا کے رشتہ داروں نے ان پر مرچ پاؤڈر چھڑک کر حملہ کیا۔ اس واقعہ کے مناظر سی سی ٹی وی میں ریکارڈ ہو گئے۔

 

پراوین  کی شکایت پر پولیس نے فوراً کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button