جرائم و حادثات

پالتو بلی چوری ہونے پر لڑکی پولیس اسٹیشن پہنچ گئی۔چور کا جواب سن کر پولیس بھی حیران

حیدرآباد: لالہ گوڑہ پولیس اسٹیشن سے ایک پالتو بلی کے چوری ہونے کا معاملہ رجوع کیا گیا۔ ایک نوجوان لڑکی نے اپنی بلی چوری ہونے کا الزام لگا کر پولیس سے رجوع کیا جس کے بعد تفتیش میں دلچسپ پیش رفت سامنے آئی۔

 

پولیس کے مطابق لالہ گوڑہ علاقے کی ایک لڑکی کی پالتو بلی کو ایک شخص نے چُرا لیا تھا۔ متاثرہ خاتون نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر گاڑی کا نمبر پہچان کر پولیس میں شکایت درج کروائی۔ پولیس نے اس نمبر کی مدد سے ملزم کو شناخت کر کے اسٹیشن بلا کر پوچھ گچھ کی۔

 

اس دوران لڑکی نے اپنی بلی واپس دینے کا مطالبہ کیا تو اس شخص نے حیران کن وضاحت پیش کی۔ اس کا کہنا تھا کہ بلی کو لے جانے کے بعد اس نے اس کے ہاتھ پر کاٹ لیا اور بھاگ گئی اور اب اسے معلوم نہیں کہ وہ کہاں سے اسے واپس لائے۔

 

اس بات پر دونوں کے درمیان بحث شروع ہو گئی۔جب خاتون اپنے مطالبے پر ڈٹی رہی تو اس شخص نے معافی مانگتے ہوئے اس کے پاؤں پکڑ لیے۔ آخرکار پولیس نے دونوں کو سمجھا بجھا کر

 

معاملہ حل کیا اور اس شخص کو وارننگ دے کر چھوڑ دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button