جرائم و حادثات
آن لائن لاکھوں کی رشوت ۔کریم نگر میں سرکاری عہدیدار پکڑا گیا

کریم نگر/ ریاست تلنگانہ میں جوائنٹ ڈائرکٹر ورکس اکاؤنٹس (WA) کے دفتر میں سپرنٹنڈنٹ کے طور پر خدمات انجام دینے والے مدھوسودن کو تلنگانہ اے سے بی نے حراست میں لے لیا ہے۔
حکام کے مطابق ملزم نے 15 ستمبر 2022 سے 20 ستمبر 2023 کے درمیان ₹14,77,003 کی رشوت طلب کی اور یو پی آئی (UPI) کے ذریعے رقم وصول کی۔ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ مدھوسودن نے بھدرادری کوآپریٹو اربن بینک لمیٹڈ میں ایک بے نامی اکاؤنٹ استعمال کرتے ہوئے رشوت کی رقم حاصل کی۔
الزام ہے کہ اس عہدیدار زیر التوا فائلوں میں موجود خامیوں کو چھپانے یا ان میں ترمیم کرنے کے علاوہ غیر قانونی فائدہ پہنچانے کیلئے رشوت طلب اور قبول کی تھی۔



