جرائم و حادثات

شادی سے ایک گھنٹہ پہلے دولہے نے دلہن کا قتل کردیا

نئی دہلی ۔ شادی سے ایک گھنٹہ پہلے ساڑی اور پیسوں کے معاملے پر جھگڑا ہوا جس پر برہم ہونے والے شوہر نے اپنی ہونے والی بیوی کو قتل کر دیا۔ اس کے بعد وہ وہاں سے فرار ہو گیا۔

 

 

پولیس نے اس‌سلسلے میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ یہ واقعہ گجرات کے بھاؤنگر میں پیش آیا۔ ساجن بریا اور سونی ہمتھ راٹھوڑ ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے۔ ان کے خاندانوں کی عدم رضامندی کی وجہ سے وہ‌شادی‌کے بغیر ڈیڑھ سال سے ایک گھر میں ساتھ رہ رہے تھے۔

 

 

ساجن اور سونی نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ 15 نومبر کی رات کو شادی کی تاریخ طے کی گئی۔ ویڈنگ کارڈس چھپوائے گئے اور رشتہ داروں اور دوستوں کو مدعو کیا گیا۔ ہفتہ کی صبح سے شام تک شادی کی رسومات بھی ہوئیں۔ ایک گھنٹے بعد وہ شادی کے بندھن میں بندھنے والے تھے۔

 

تاہم شادی کی ساڑی اور پیسوں کے معاملے پر دلہن اور دولہا کے درمیان جھگڑا ہوا اور غصہ میں آ کر ساجن نے لوہے کی سلاخ‌ سے سونی پر حملہ کیا اور اس نے اس کا سر دیوار سے ٹکرادیا اور وہاں سے فرار ہو گیا جس کے نتیجے میں اس کی موت ہوگئی

 

دوسری طرف سونی کے قتل کی اطلاع ملنے پر پولیس گھر پہنچی۔ اس کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری ہسپتال منتقل کیا گیا۔ اس قتل کے سلسلے میں مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس افسر نے بتایا کہ فرار ملزم ساجن کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

 

 

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اسی دن اس نے پڑوسی سے بھی جھگڑا کیا تھا جس کی شکایت موصول ہوئی۔ اس پر بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button