جرائم و حادثات

حیدرآباد میں خاتون کارپوریٹر کو سوشل میڈیا پر ہراسانی ۔کریم‌نگر کا نوجوان گرفتار

حیدرآباد: الوال کارپوریٹرشانتی سرینواس ریڈی اوران کے ارکان خاندان کو سوشل میڈیا کے ذریعہ ہراساں کرنے اوران کے خلاف جھوٹی تشہیرکرنے والےنوجوان کو سائبرآباد پولیس نے گرفتارکرلیا ہے۔

کارپوریٹرنے بتایا کہ گزشتہ سال ستمبرمیں کریم نگرسے تعلق رکھنے والے ناگا راجو عرف اشریت نامی نوجوان نے ان سے ملاقات کی اور کہا کہ وہ ان کا حامی ہے۔ وہ ان کے اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے ان کی تصاویروغیرہ سوشل میڈیا پرپوسٹ کررہا تھا۔ گزشتہ تین تا چارماہ سے وہ ان کے خلاف سوشل میڈیا پرپوسٹس کرنے لگا تھا۔

اس نے خاتون کارپوریٹرکی ڈی پی رکھتے ہوئے نقلی واٹس ایپ اکاونٹ بنایا اوراس کے ذریعہ قابل اعتراض پیغامات روانہ کرتے ہوئے دھمکارہا تھا۔ اس کی ہراسانی سے تنگ آکرپولیس سے شکایت کی گئی جس کے بعد اس کی گرفتاری عمل میں آئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button