جرائم و حادثات

سب انسپکٹر کو کار سوار ٹکر دے کر فرار۔ حیدرآباد کے مضافات میں تلاشی مہم کے دوران واقعہ

حیدرآباد: اتوار کے روز رنگا ریڈی ضلع کے یاچارم پولیس اسٹیشن کے حدود میں گاڑیوں کی تلاشی مہم میں مصروف پولیس عہدیدار کو کار سے ٹکر دینے کا واقعہ پیش آیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق، منڈل ہیڈکوارٹر میں سب انسپکٹر مدھو کی قیادت میں پولیس اہلکار گاڑیوں کی تلاشی لے رہے تھے۔

 

در اصل حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف کاروائی کی جارہی تھی۔ اسی دوران تیز رفتاری سے آنے والی ایک کار نے سڑک پر موجود سب انسپکٹر کو زور دار ٹکر دے دی۔ سب انسپکٹر کار کے بونٹ پر جا گرے اور گاڑی انہیں تقریباً 400 میٹر تک گھسیٹتی لے گئی۔ بعد ازاں وہ سائی شرنم رائس مل کے قریب سڑک کنارے جا گرے۔شدید زخمی ہونے کی وجہ سے

 

انہیں علاج کے لیے مال (Mall) میں واقع پیپلز ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ ٹکر دے کر فرار ہونے والے ملزم کو پولیس نے ابراہیم پٹنم میں شناخت کر کے گرفتار کر لیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button