جرائم و حادثات
حیدرآباد میں بھیانک آگ لگنے کا واقعہ۔ گیس سلنڈرس پھٹ پڑے

حیدرآباد: منگل کی شام حیدرآباد کے کوکٹ پلی ،رشانت نگر علاقے میں ایک عمارت میں شدید آگ لگ گئی۔ اس واقعے میں اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔آگ تقریباً رات 9:30 بجے عمارت میں لگی۔
اطلاع ملتے ہی قریبی فائر اسٹیشنوں سے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ فائر فائٹرس آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف دیکھے گئے۔آگ کے دوران ایل پی جی سلنڈروں کے پھٹنے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔
احتیاطی تدبیر کے طور پر قریبی گھروں کے رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق آگ اس وقت لگی جب غیر قانونی طور پر چھوٹے
سلنڈروں میں ایل پی جی گیس بھری جا رہی تھی۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔



