جرائم و حادثات

گلے میں پھندا ڈال کر پھانسی لینے کی دھمکی۔ شوہر نے اسٹول کو لات ماردی بیوی فوت۔ حیدرآباد میں واقعہ

حیدرآباد: شوہر کو خودکشی کی دھمکی دینے کے لیے بیوی نے اسٹول پر کھڑے ہو کر پھانسی لگانے کی کوشش کی تاہم نشے کی حالت میں موجود شوہر نے اسٹول کو لات مار دی جس کے نتیجے میں خاتون کو پھانسی پڑ گئی

 

اور اس کی موت ہوگئی۔پولیس کے مطابق حیدرآباد کے فلم نگر کا رہنے والا کونڈل ایک مزدور بتایا گیا ہے۔ اس کی چند سال قبل ارونا سے شادی ہوئی تھی۔ ارونا ایک میڈیکل شاپ میں کام کرتی تھی۔

 

بتایا گیا ہے کہ کونڈل روزانہ شراب پیتا تھا اور اکثر اپنی بیوی سے جھگڑا کرتا رہتا تھا۔ ہفتے کے روز بھی وہ نشے کی حالت میں گھر آیا اور ڈیوٹی ختم کر کے گھر لوٹنے والی بیوی سے جھگڑا شروع کر دیا۔

 

دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس کے دوران غصے میں آ کر کونڈل نے بیوی پر ہاتھ اٹھایا۔ اس کے بعد ارونا نے خودکشی کی دھمکی دیتے ہوئے اسٹول رکھ کر سیلنگ فین سے چُنّی باندھ لی۔ شوہر کو ڈرانے کے لیے

 

جیسے ہی وہ اسٹول پر کھڑی ہوئی نشے میں دھت کونڈل نے اسٹول کو لات مار دی جس کے باعث ارونا کا دم گھٹ گیا اور اس کی موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button