جرائم و حادثات

ملاوٹ شدہ ادرک لہسن فروخت ۔حیدرآباد میں دو افراد گرفتار

حیدرآباد: ملاوٹ شدہ ادرک لہسن کا پیسٹ فروخت کرنے کے الزام میں سنٹرل زون ٹاسک فورس ٹیم نے دوافراد کو گرفتارکرلیا۔38 سالہ محمد ظفرعالم ساکن ملے پلی اور50 سالہ سومناتھ شیٹی ساکن گوشہ محل کو گرفتارکرکے ان کے پاس سے 650 کیلو گرام پسا ہوا ادرک لہسن ضبط کرلیا گیا جس کی مالیت 5 لاکھ روپئے بتائی جاتی ہے۔ یہ دھاوا بیگم بازارعلاقہ میں کیا گیا جہاں ملاوٹ شدہ ادرک لہسن تیارکیا جارہا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ یہ افراد سہارا انڈیا کے نام سے یہ پیسٹ ڈبوں میں بھرکرفروخت کررہے تھے تاکہ آسان طریقہ سے رقم حاصل کی جاسکے۔ پولیس نے بتایا کہ اس طرح کا ملاوٹ شدہ ادرک لہسن انسانی زندگی کے لئے خطرناک ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button