جرائم و حادثات

شوہر نے بیوی کا قتل کردیا۔ حیدرآباد میں واردات

حیدرآباد: شوہر نے اپنی بیوی کو نہایت بے دردی سے قتل کر دیا۔ یہ افسوسناک واقعہ بورابنڈہ پولیس اسٹیشن کیےحدود میں واقع راجیو گاندھی نگر میں پیر کی آدھی رات کو پیش آیا۔

 

پولیس کی فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق ناگرکرنول ضلع سے تعلق رکھنے والے شوہر بیوی آنجنیولو اور سرسوتی (عمر 34 سال) راجندر نگر میں مقیم تھے۔ سرسوتی گھریلو صفائی کا کام کرتی تھی

 

جبکہ انجنیاولو ڈرائیور کے طور پر ملازمت کرتا تھا۔ پیر کی رات سب کے سو جانے کے بعد آنجنیولو نے سرسوتی کو مصالحہ پیسنے کے موسل سے مار مار کر قتل کر دیا اور بعد ازاں فرار ہو گیا۔

 

جب ساتھ والے کمرے میں سوئے ہوئے بیٹا اور بیٹی جاگ کر آئے تو انھوں نے دیکھا کہ سرسوتی مردہ حالت میں پڑی ہوئی تھی۔ مقتول خاتون کے بھائی کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

ملزم کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے۔ قتل کی وجہہ ناجائز تعلقات یا گھریلو تنازعات بتائی جارہی ہے پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button