ناجائز تعلقات کا شبہ۔ شوہر نے کرکٹ بیاٹ سے حملہ کرکے بیوی کا قتل کردیا۔تلنگانہ کے ضلع سنگا ریڈی میں سنسنی خیز واردات

ضسنگاریڈی: ریاست سنگاریڈی ضلع کے امین پور پولیس اسٹیشن کی حدود میں اتوار کی صبح ایک دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں ایک شوہر نے اپنی بیوی کو ناجائز تعلقات کے شبہ میں کرکٹ کھیلنے کے بیاٹ سے مار کر ہلاک کر دیا۔پولیس انسپکٹر نریش کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق
ملزم وینکٹ برہمیا اور مقتولہ کرشنا وینی گنٹور ضلع کے بیتھاپوڈی سے تعلق رکھنے والے شوہر بیوی تھے۔ دونوں امین پور کے کے ایس آر کالونی میں واقع ایک اپارٹمنٹ میں مقیم تھے۔کرشنا وینی ڈی سی سی بی بینک کی کوہیر برانچ میں اسسٹنٹ منیجر کے عہدے پر فائز تھیں جبکہ وینکٹ برہمیا رئیل اسٹیٹ کا کاروبار کرتے تھا اس جوڑے کے دو بچے بھی ہیں۔گزشتہ کچھ عرصے سے وینکٹ برہمیا کو
اپنی بیوی پر شک ہوگیا تھا۔ اسی تنازعہ نے اتوار کی صبح شدید جھگڑے کی شکل اختیار کر لی۔ غصے میں آ کر ملزم نے بیاٹ اٹھایا اور کرشنا وینی پر متعدد وار کیے جس کی وجہ سے وہ وہیں موقع پر دم توڑ گئیں۔اطلاع ملتے ہی امین پور پولیس ٹیم فوراً موقع پر پہنچی ملزم کو حراست میں لے لیا اور
نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس نے کیس درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔



