شوہر نے دوسری بیوی کا بے دردی سے قتل کردیا۔ تلنگانہ کے رنگا ریڈی ضلع میں واردات

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع رنگا ریڈی کے چیوڑلہ پولیس اسٹیشن حدود میں منگل کی رات ایک دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں ایک شوہر نے اپنی دوسری بیوی کا بے رحمانہ قتل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق چیوڑلہ منڈل کے آلور پنچایت کے تحت آنے والے وینکنّا گوڑا گاؤں کے جَنگیّا (عمر 33 سال) نے اپنی دوسری بیوی رَجِتا (عمر 30 سال) کا پہلے چُنّی سے گلا گھونٹ کر قتل کیا، پھر سیمنٹ کی سلاخ سے اس کے سر پر وار کر کے ہلاک کر دیا۔پولیس کے مطابق ملزم جَنگیّا کو اپنی دوسری بیوی رجتا کے ساتھ رہنا پسند نہیں تھا اسی وجہ سے اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔
اطلاعات کے مطابق یہ جوڑا پیشے کے اعتبار سے پٹن چیرو کے رام چندر پور میں رہائش پذیر تھا اور دو دن قبل ہی وینکنّا گوڑا آیا تھا۔چیوڑلہ کے سرکل انسپکٹر بھوپال شریدھر نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
قتل کی اصل وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔