شوہر نے گلا کاٹ کر بیوی کا قتل کردیا ۔حیدرآباد میں سنسنی خیز واردات

حیدرآباد ۔ شہر کے کُشائی گوڑہ پولیس اسٹیشن حدود میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں شوہر نے اپنی بیوی کو بے رحمی سے قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق 40 سالہ شنکر اور 35 سالہ منجولا شوہر اور بیوی کا تعلق یادادری بھونگیرضلع کے موٹکور گاؤں سے بتایا گیا ہے۔ اس جوڑے کو ایک بیٹی اور دو بیٹے ہیں۔ پانچ روز قبل شنکر اپنے گھر والوں کے ساتھ اپنی بہن کے مکان، مہیش نگر کالونی، آیا ہوا تھا۔جمعہ کی نصف شب جب سب لوگ سو رہے تھے شنکر نے اچانک چاقو سے اپنی بیوی منجولا پر حملہ کردیا اور اس کا گلا کاٹ دیا۔
اس کے چیخنے پر گھر کے افراد جاگ اُٹھے، لیکن ملزم فوری طور پر موقع سے فرار ہوگیا۔ منجولا موقع پر ہی دم توڑ گئی۔اطلاع ملتے ہی کُشائی گوڑہ پولیس موقع پر پہنچی پولیس نے ملزم شنکر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔
قتل کی وجہ کردار پر شک بتائی جارہی ہے پولیس مصروف تحقیقات ہے۔