جرائم و حادثات

شوہر نے سرعام بیوی کا گلا کاٹ کر قتل کردیا ۔ آندھراپردیش میں واردات

حیدرآباد: ریاست آندھراپردیش کے وجئے واڑہ میں ایک وحشیانہ واقعہ پیش آیا۔ شوہر نے سر عام سڑک کنارے بیوی کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔

 

 

متوفی کی شناخت سرسوتی کے طور پر کی گئی ہے جو وجئے واڑہ کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں بطور نرس کام کرتی ہے۔ ابتدائی تفصیلات کے مطابق یہ جوڑا گزشتہ کچھ عرصے سے خاندانی جھگڑوں کی وجہ سے الگ رہ رہا تھا۔

 

 

برہم شوہر نے تعاقب کرکے آج اپنی بیوی کا سڑک کے کنارے قتل کر دیا۔ مقامی لوگوں کی اطلاع پر موقع پر پہنچی پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا اور پوچھ گچھ کی‌جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button