جرائم و حادثات

مزید شراب لانے سے شوہر کا انکار۔ حیدرآباد میں شرابی بیوی نے پھانسی لے لی

حیدرآباد: مدھورا نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جہاں شراب کی عادی ایک خاتون نے خودکشی کر لی۔پولیس کے مطابق شیو کمار اور راجیشوری (45) سال شوہر بیوی بتائے گئے ہیں یوسف گوڑہ کے قریب ایل این نگر میں اپنے دو بچوں کے ساتھ رہا کرتے تھے۔

 

اس ماہ کی 25 تاریخ کو راجیشوری نے شراب نوشی کی اور مزید شراب کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے اپنے شوہر سے شراب لانے کو کہا۔ شوہر نے شراب لانے سے انکار کر دیا۔اس بات پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے بعد راجیشوری گھر کے اندر چلی گئی اور ساڑی کی مدد سے پنکھے سے پھانسی لگا لیکنچھ دیر بعد

 

چھوٹا بیٹا گوتم کمار ماں کو تلاش کرتے ہوئے گھر کے اندر گیا تو دیکھا کہ ماں پھانسی پر لٹکی ہوئی ہے۔ ارکان خاندان نے دروازہ توڑ کر اسے نیچے اتارا اور فوری طور پر ایک خانگی ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔راجیشوری کے بھائی

 

درگا پرساد کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button