جرائم و حادثات

حیڈرا کمشنر کے گن مین کی فائرنگ کرکے خودکشی کی کوشش

حیدرآباد: حیڈرا کے کمشنر رنگناتھ کے گن مین کرشنا چیتنئہ نے خودکشی کی کوشش کی۔ حیات نگر میں واقع اپنی قیام گاہ پر انھوں نے ریوالور سے اپنے آپ پر گولی چلالی۔ انھیں ارکان خاندان نے علاج کیلئے ایل بی نگر کے کامینینی ہاسپٹل منتقل کیا جہاں وہ زیر علاج ہیں۔

 

کمشنر رنگناتھ نے بعض میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ گن مین کا علاج جاری ہے۔ انھوں نے بتایا کہ کہ جیسے ہی انہیں اپنے گن مین کے خودکشی کے اقدام کا علم ہوا وہ ہسپتال پہنچے اور کرشنا چیتنئہ کی حالت کے بارے میں ڈاکٹروں سے معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کرشنا نے مالی مشکلات کی وجہ سے یہ اقدام کیا اور اس واقعے کو سنسنی خیز نہ بنایا جائے۔

 

کمشنر نے مزید بتایا کہ آج صبح ایل بی نگر کامینی نی ہسپتال میں انہوں نے زخمی کانسٹبل سے ملاقات کی اور معلوم ہوا کہ ان کی حالت نازک ہے ۔ ذرائع کے مطابق تقریباً دو سال قبل، بیٹنگ اور گیمنگ ایپس میں حصہ لینے کی وجہ سے وہ مالی مشکلات کا شکار ہوئے، اور تین ماہ قبل خاندانی مسائل کی وجہ

 

سے انھوں نے گھر چھوڑ دیا تھا اس کے بعد سے کرشنا ذہنی تناو کے مسائل سے دوچار تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button