جرائم و حادثات
حیدرآباد نامپلی آگ لگنے کا واقعہ ماں 2 بچے سمیت 6 افراد کے پھنسے ہونے کا شبہ

حیدرآباد: نامپلی میں ایک فرنیچر کی دکان میں زبردست آگ لگنے کا حادثہ پیش آیا۔ فرنیچر شاپ میں حادثاتی طور پر آگ بھڑک اٹھی۔ یہ واقعہ چار منزلہ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر ہوا۔
آگ بجھانے کے لیے فائربریگیڈ کے عملے نے چار فائر انجنس کے ساتھ کوششیں شروع کیں۔حادثے کی جگہ پر بھاری کرینیں بھی پہنچ گئے ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق عمارت میں چھ افراد موجود ہیں جن میں ایک ماں اور دو بچے شامل ہیں۔
حکام نے عمارت کے اردگرد کے علاقے کو خالی کروا دیا ہے۔ بھڑکتی ہوئی آگ کے باعث مقامی لوگ شدید خوف اور اضطراب کا شکار ہیں۔عمارت میں روبو بھی بھیجا گیا تاکہ فائر فائٹرز امدادی کارروائیاں انجام دے سکیں۔
حیدرآباد کے پولیس کمشنر سجنار نے بھی جائے حادثہ کا دورہ کیا اور امدادی کارروائیوں کی نگرانی کی۔



