جرائم و حادثات

حیدرآباد ائیرپورٹ پر 7 کروڑ روپے کا ڈرگس پکڑا گیا

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹلی جنس کے عہدیداروں نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ انہوں نے دیوالی کے موقع پر منشیات کی اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنادیا ہے۔ شمس آباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دو ہندوستانی مسافرین سے 7 کروڑ روپے مالیت کی منشیات ضبط کی گئی ہے۔

 

اطلاعات کے مطابق، بی آر آئی کے عہدیداروں نے انٹلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر جمعرات کے روز بنکاک سے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے والے دو ہندوستانی مسافروں کی تلاشی لی۔ ان کی لگیج کی تفصیلی تلاشی کے دوران، کیلوس چاکلیٹ کے 13 پیکٹس ملے جن میں منشیات کو بڑی مہارت کے ساتھ چھپایا گیا تھا۔

 

مسافرین کو فوری طور پر حراست میں لے لیا گیا ہے اور ان سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ حکام نے اس کامیابی کو دیوالی کے موقع پر ملک کو منشیات سے محفوظ رکھنے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ہے اور عوام کو یقین دلایا ہے کہ منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button