جرائم و حادثات
حیدرآباد کے ایک کوچنگ سنٹر میں بھیانگ آگ – کئی طلبہ پھنس گئے
حیدرآباد کے علاقہ امیرپیٹ کے مایتری ونم کے نیلگری بلاک عمارت میں واقع کوچنگ سنٹر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے عمارت کی چوتھی منزل پر واقع اس انسٹی ٹیوٹ میں زیر تعلیم طلبہ پھنس گئے۔ واقعہ کے بعد علاقے میں افراتفری مچ گئی۔
عینی شاہدین کے مطابق آگ لگنے کے بعد کچھ طلبہ نے جان بچانے کے لیے بالکنی کے راستے نچلی منزلوں کی طرف اترنے کی کوشش کی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور ریسکیو کارروائیاں شروع کر دیں
۔فائر عملہ نے سیڑھیوں کی مدد سے کئی طلبہ کو بحفاظت نیچے اتارا، جبکہ بالکنی میں پھنسے دیگر طلبہ کو نکالنے کے لیے مسلسل کوششیں جاری رہیں۔ حکام کے مطابق آگ پر قابو پانے اور تمام طلبہ کو محفوظ مقام تک منتقل کرنے کے لیے ریسکیو آپریشن تیزی سے انجام دیا گیا۔



