جرائم و حادثات
حیدرآباد میں دن دھاڑے فلمی انداز میں نوجوان پر قاتلانہ حملہ
حیدرآباد کے جگت گیر گٹہ بس اسٹینڈ کے قریب دن دہاڑے فلمی انداز میں ایک نوجوان رشید پر بالریڈی نامی نوجوان نے چاقو سے حملہ کر دیا
۔ شدید زخمی ہونے کے بعد رشید وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوا۔رشید کو خون میں لت پت دیکھ کر مقامی افراد اور راہگیر خوف زدہ ہو گئے اور منظر دیکھ کر دہل گئے۔ پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر کیس درج کیا اور واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں
۔بتایا جاتا ہے کہ حملہ آور اور زخمی دوست آپس میں دوست بتائے گئے ہیں اور حملہ کی وجہ رقمی لین دین بتائی گئی ہے تاہم پولیس کی جانب سے ابھی کوئی بیان جاری نہیں ہوا



