جرائم و حادثات

حیدرآباد کے کوٹھی بینک اسٹریٹ پر دن دہاڑے فائرنگ، 6 لاکھ کی لوٹ، تاجر زخمی

حیدرآباد:  حیدرآباد کے مصروف ترین علاقہ کوٹھی بینک اسٹریٹ میں فائرنگ کا سنسنی خیز واقعہ پیش آیا۔ اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کے ہیڈ آفس کے قریب ہفتہ کی صبح نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرتے ہوئے 6 لاکھ روپے نقد رقم لوٹ لی۔

 

اطلاعات کے مطابق صبح تقریباً 7 بجے رشید نامی شخص اے ٹی ایم میں رقم جمع کرانے کے لیے آیا تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمین نے اس کا پیچھا کیا اور اس پر فائرنگ کر دی۔ ملزمین فائرنگ کے بعد 6 لاکھ روپے نقد رقم لے کر فرار ہو گئے۔

 

واقعہ میں رشید کے پیر میں گولی لگی، جس کے بعد اسے فوری طور پر عثمانیہ اسپتال منتقل کیا گیا۔ اطلاع ملتے ہی سلطان بازار پولیس موقع پر پہنچ گئی اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کر رہی ہے۔

 

پولیس کے مطابق فائرنگ اور لوٹ مار کی واردات دو موٹر سائیکل سوار ملزمین نے انجام دی۔ زخمی شخص رشید کی شناخت نامپلی سے تعلق رکھنے والے ایک کپڑے کے تاجر کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس واقعہ کی تفتیش میں مصروف ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button