جرائم و حادثات

حیدرآباد۔ پٹرول چھڑک کر آگ لگا لینے والے ہوم گارڈ کی موت

حیدرآباد: حیدرآباد میں اقدام خودسوزی کرنے والے ایک ہوم گارڈ نے کے موت ہوگئی ۔ یہ واقعہ دو روز قبل شاہ عنایت گنج پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا تھا۔‌

 

 

پرانے شہر میں واقع چندرائن گٹہ ٹریفک پولیس اسٹیشن سے وابستہ ہوم گارڈ رویندر نے منگل کی شام گوشہ محل ہوم گارڈ ہیڈ آفیس کے سامنے اپنے جسم پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی تھی اسے ساٹھ فیصد جھلسی ہوئی حالت میں علاج کیلئے پہلے عثمانیہ اور وہاں سے اپولو ہاسپٹل لے جایا گیا۔

 

 

آج ہوم گارڈ کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔ ہوم گارڈ نے تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر پر یہ قدم اٹھایا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button