جرائم و حادثات

اے ٹی ایم میں جمع کروائی جانے والی 57 لاکھ نقدی لے کر گاڑی کے ساتھ ڈرائیور فرار۔‌حیدرآباد میں واقعہ

حیدرآباد۔ حیدرآباد کے گچی باؤلی پولیس اسٹیشن کے حدود میں جمعرات کی شام ایک سنسنی خیز واقعہ پیش آیا ایک سیکورٹی ایجنسی کی کیاش ویان کا ڈرائیور نقد رقم سمیت ویان لے کر فرار ہو گیا۔

 

پولیس کے مطابق یہ واقعہ شام تقریباً 4:30 بجے پیش آیا۔ سی ایم ایس (کیش مینجمنٹ سروسز) کی ویان ایکسس بینک کے اے ٹی ایم میں رقم لوڈ کرنے کے لیے آئی تھی۔ ویان میں ڈرائیور اجیت (عرف شیوا) دو کسٹوڈین اور ایک سیکیورٹی گارڈ موجود تھے۔ کسٹوڈین بینک کے اندر رقم ڈالنے میں مصروف تھے جبکہ سیکیورٹی گارڈ واش روم گیا ہوا تھا۔

 

اس دوران ڈرائیور اجیت اکیلا ویان میں موجود تھا اور موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نقد رقم کے ساتھ ویان لے کر فرار ہو گیا۔پولیس کے مطابق ویان میں تقریباً 57 لاکھ روپے نقد موجود تھے۔ ملزم ویان کو تیلہ پور کے قریب چھوڑ کر رقم لے کر فرار ہو گیا۔

 

ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر اس کی تلاش شروع کردی ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button