جرائم و حادثات

رئیل بنانے کے لئے ایک بائیک پر 8 نوجوان کی سواری – حیدرآباد کی راجندر نگر پولیس کی کارروائی

حیدرآباد _ 24 جون ( اردولیکس) حیدرآباد کے راجندر نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک ہی موٹر سائیکل پر 8 نوجوانوں کے خطرناک اسٹنٹ ی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے تمام نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

 

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ آٹھ نوجوان ایک ہی بائیک پر بیٹھ کر ٹریفک کے درمیان اسٹنٹ کرتے ہوئے جا رہے تھے۔ کچھ نوجوان ہینڈل بار، فیول ٹینک، نشست اور پیچھے کی جگہ پر بیٹھے تھے، جو ٹریفک قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

 

پولیس نے گاڑی کے رجسٹریشن نمبر کی مدد سے نوجوانوں کی شناخت کی اور ان سب کو حراست میں لے لیا۔ ان پر لاپرواہی سے گاڑی چلانے اور ٹریفک ضوابط کی خلاف ورزی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

 

پولیس حکام نے بتایا کہ نوجوانوں کو مشورہ دینے، جرمانے اور گرفتاریوں کے باوجود شہر میں اس قسم کے خطرناک اسٹنٹس کا رجحان ختم نہیں ہو رہا۔

 

انہوں نے والدین اور عوام سے اپیل کی کہ وہ نوجوانوں کو ایسے خطرناک حرکتوں سے روکیں تاکہ ان کی اور دوسروں کی جان محفوظ رہ سکے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button