جرائم و حادثات

حیدرآباد  فائرنگ واقعہ –  چہل قدمی کے دوران بیوی اوربیٹی کی آنکھوں کے سامنے سی پی آئی لیڈر کوگولی مارکرہلاک کردیاگیا

حیدرآباد  فائرنگ واقعہ –  چہل قدمی کے دوران بیوی اوربیٹی کی آنکھوں کے سامنے سی پی آئی لیڈر کوگولی مارکرہلاک کردیاگیا

 

حیدرآباد15جولائی(اردولیکس)شہرحیدرآبادکے ملک پیٹ علاقہ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیاجس میں بیوی اوربیٹی کی آنکھوں کے سامنے سی پی آئی لیڈر چندو نائیک کو گولی مارکرہلاک کردیاگیا۔

 

ملک پیٹ پولیس اسٹیشن کے شالی واہنا نگرپارک میں چہل قدمی کے دوران تین تاچار نامعلوم افراد نے جو کارمیں پہنچے تھے اس کی آنکھوں میں کالی مرچ کا پاوڈرپھینک دیا اورپھراس پر 6راونڈ فائرنگ کرکے وہاں سے فرارہوگئے۔اس فائرنگ کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا

 

۔مہلوک کی شناخت ناگرکرنول ضلع کے اچم پیٹ سے تعلق رکھنے والے 43سالہ چندونائیک کے طورپر کی گئی ہے ۔وہ سی پی آئی کا ریاستی کونسل ممبرتھااورملک پیٹ کے ماروتی نگرمیں مقیم تھا۔وہ پارک میں اپنی بیوی اور بیٹی کے ساتھ چہل قدمی کے لئے آیا تھا کہ منگل کی صبح تقریبا7.30بجے اچانک پیش آئے فائرنگ کے اس واقعہ سے پارک آنے والے دیگرافراد میں سنسنی پھیل گئی۔

 

کئی افراد فائرنگ کی آواز سن کراپنی جان بچانے کے لئے دوڑپڑے۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر حملہ آوروں کی شناخت کی کوشش کررہی ہے

 

۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔پولیس کو شبہ ہے کہ اراضی کا تنازعہ قتل کی وجہ ہے۔پولیس کی فارنسک ٹیم شواہد اکٹھا کرنے کیلئے وہاں پہنچ گئی۔ذرائع کے مطابق،مقتول کی اہلیہ نے دیورپلا سے تعلق رکھنے والے سی پی آئی (ایم ایل) لیڈرراجیش پر شک ظاہر کیا ہے۔

 

ان کا کہنا ہے کہ چندو نائیک کے قتل میں راجیش کے ملوث ہونے کا انہیں شبہ ہے۔ پولیس نے اس بیان کو اہم ثبوت کے طور پر لیتے ہوئے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے اور راجیش کے کردار کی باریکی سے جانچ کی جا رہی ہے۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف زاویوں سے کیس کی تحقیقات جاری ہے اور جلد ہی حقائق منظر عام پر لائے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button