حیدرآباد میں خوفناک واردات — 21 سالہ خاتون کا گلا کاٹ کر قتل، علاقے میں سنسنی
حیدرآباد میں خوفناک واردات — 21 سالہ خاتون کا گلا کاٹ کر قتل، علاقے میں سنسنی
حیدرآباد شہر ایک بار پھر لرز اُٹھا، جب دُنڈیگل پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع گرین ہلز کالونی میں 21 سالہ خاتون سواتی کو بہیمانہ انداز میں قتل کر دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے اُس کے گلے پر تیز دھار چاقو سے وار کر کے موقع پر ہی موت کے گھاٹ اتار دیا۔
خاتون کی نعش خون میں لت پت حالت میں کمرے کے فرش پر پائی گئی، جسے دیکھ کر مقامی افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس کو اطلاع ملتے ہی موقع پر کلوز ٹیم اور فورینزک ماہرین کے ساتھ پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے۔
ذرائع کے مطابق مقتولہ کی شناخت سواتی (عمر 21 سال) کے طور پر ہوئی ہے، جو حال ہی میں اس علاقے میں کرایے کے مکان میں مقیم تھی۔ پولیس کو شبہ ہے کہ یہ محبت یا ذاتی رنجش کا معاملہ ہو سکتا ہے۔
نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے اور پولیس نے قتل کی مختلف زاویوں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ اس بہیمانہ واردات نے پورے علاقے میں سنسنی اور خوف کی فضا پیدا کر دی ہے۔گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران شہر میں قتل کا یہ چوتھا واقعہ ہے



