جرائم و حادثات

حیدرآباد کے ایک ہاسٹل میں ورنگل کی لڑکی کی خودکشی

حیدرآباد کے مادھاپور پولیس اسٹیشن کے حدود میں ورنگل ضلع سے تعلق رکھنے والی 23 سالہ  شریا نامی نوجوان لڑکی نے اپنے ہاسٹل کے کمرے میں مشتبہ حالت میں خودکشی کرلی۔

 

اطلاعات کے مطابق شریا روزگار کی تلاش میں حیدرآباد آئی تھی اور ایک خانگی کمپنی میں انٹرن شپ کر رہی تھی۔ ہفتہ کے روز اس نے اپنے کمرے میں چھت کے پنکھے سے پھانسی لگا لی

 

۔ہاسٹل کے منتظمین نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے عثمانیہ ہاسپٹل منتقل کردیا۔ پولیس نے متوفیہ کے والدین کی شکایت پر مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button