جرائم و حادثات
حیدرآباد میں نشہ میں دھت نوجوانوں کے بائیک پر خطرناک کرتب
حیدرآباد کے شمس آباد علاقے میں چند نوجوانوں نے شراب کے نشے میں موٹر سائیکل پر خطرناک کرتب دکھاتے ہوئے دیگر مسافروں میں خوف و ہراس پھیلا دیا
۔ اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ان کی شناخت کا عمل شروع کر دیا ہے۔
حالیہ دنوں میں حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں گانجہ اور شراب کے نشے میں نوجوانوں کی جانب سے اس طرح کے واقعات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔



