جرائم و حادثات

حیدرآباد کے مضافاتی ضلع میڑچل میں نقلی پستول کے ذریعہ جویلری شاپ کو لوٹنے کا واقعہ

حیدرآباد کے مضافاتی ضلع میڑچل میں نقلی پستول کے ذریعے دھمکی دے کر سونے کی دکان میں ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا ۔میڑچل–ملکاجگیری ضلع کے کِیسرہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں جمعہ کو ناگارم کے ستیہ نارائن کالونی میں واقع بالاجی جیولرز میں ایک ڈاکو نے نقلی پستول دکھا کر دکاندار کو دھمکایا اور لوہے کی سلاخ سے حملہ کیا۔

 

حملے کے بعد ملزم سونا لے کر فرار ہوگیا، جب کہ دکان کے مالک کو شدید چوٹیں آئیں، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

 

اطلاع ملتے ہی کِیسرہ کے سی آئی انجنییلو عملے کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچے اور معائنہ کیا۔پولیس نے موقع واردات سے پڑی ہوئی نقلی پستول ضبط کرلی ہے اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button