جرائم و حادثات
حیدرآباد ۔فارم ہا ز میں مجرا پارٹی کا پردہ فاش

File photo
حیدرآباد: شہر کے مضافات میں ایک فارم ہاوس پر مانچال پولیس نے کل رات دھاوا کیاجہاں ایک ‘مجرا پارٹی’ کا اہتمام کیا گیا تھا اور وہاں سے 25 افراد کو حراست میں لیا گیا۔پولیس نے موقع سے 2.45 لاکھ روپے نقدی، 11 گاڑیاں اور دیگر اشیاء ضبط کیں۔
پولیس کے مطابق نوجوانوں کے ایک گروپ نے ‘کِٹی پارٹی’ کے بہانے ایک تقریب کا انعقاد کیا تھا۔ اس پارٹی میں 17 لڑکے اور 8 لڑکیاں شریک تھیں۔ جب پولیس نے فارم ہاؤس پر چھاپہ مارا تو انہوں نے دیکھا کہ لڑکے اور لڑکیاں اونچی آواز میں موسیقی کے ساتھ کمروں میں رقص کر رہے تھے۔کچھ لڑکے خواتین پر کرنسی نوٹ نچھاور کر رہے تھے جو اُنہیں محظوظ کر رہی تھیں۔
پولیس نے موقع پر موجود سامان ضبط کر لیا اور تمام افراد کو مزید کارروائی کے لیے تھانے منتقل کر دیا۔اس سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔



