جرائم و حادثات
حیدرآباد قتل واقعہ۔ملزمین میں ایک پہلوان کے بیٹے شامل؟ مقتول اور حملہ آور آپس میں رشتہ دار

حیدرآباد ۔ حیدرآباد کے پرانے شہر کے علاقے رین بازار میں آج رات جنید نامی نوجوان کے قتل کے معاملے میں پولیس نے دو افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق دو افراد نے قاتلانہ حملہ کیا جنہیں پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول آورحملہ اور آپس میں رشتہ دار ہیں۔ پولیس کو شبہ ہے کہ حملہ آوروں میں ظفر پہلوان کے دو بیٹے شامل ہیں تفتیش جاری ہے مزید
تفصیلات کا انتظار ہے۔ واضح رہے کہ جنید نامی نوجوان کا تیز دھار خنجر سے حملہ کر کے قتل کر دیا گیا جس سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔



