حیدرآباد قتل واقعہ کا نیا موڑ۔تیسری بیوی اور بیٹا ملوث

حیدرآباد: حیدرآباد کے پرانے شہر کے بنڈلہ گوڑہ پویس اسٹیشن کے حدود میں کل رونما قتل کی واردات میں بعض چونکا دینے والا حقائق جکا انکشاف ہوا ہے ۔ چندرائن گٹہ کے اے سی پی منوج کمار کے مطابق، بنجارہ ہلز کے
مسیح الدین (57) نے چند سال قبل شبانہ سے تیسری شادی کی تھی۔ اس خاتون کا پہلے سے ہی ایک بیٹا ہے جس کا نام سمیر بتایا گیا ہے۔ کرسٹل ٹاؤن شپ بنڈلہ گوڑہ میں کرائے کے اپارٹمنٹ میں مقیم شبانہ سے ملاقات کیلئے مسیح الدین جایا کرتے تھے۔ان دونوں کے درمیان پچھلے کچھ دنوں سے جھگڑے ہورہے تھے
کل شبانہ اس کا بیٹا سمیر اور اس کا دوست گھر پر تھے۔ جیسے ہی مسیح الدین گھر پہنچے منصوبہ کے مطابق شبانہ نے سمیر کے ساتھ مل کر مسیح الدین کے ہاتھ کمر کے پیچھے باندھ دئیے ، دونوں پاوں باندھ دئیے گئے اور منہ میں کپڑا ٹھونس دیا گیا اور پھر گلا کاٹ دیا گیا۔
پولیس نے اس معاملہ میں کیس درج کرکے چھان بین شروع کردی ہے۔