جرائم و حادثات

حیدرآباد ۔فارم ہاؤس میں خاتون کا قتل

حیدرآباد: حیدرآباد کے مضافات میں واقع ایک فارم ہاوس میں خاتون کے قتل کی واردات پیش آئی۔ شیلجہ نامی خاتون اور اسکا شوہر ضلع رنگاریڈی کے کندکور پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع فارم ہاوس میں کام کیا کرتے تھے۔ کل شام کسی نے خاتون کا اس وقت سر پر مہلک ہتھیار سے حملہ کرکے قتل کر دیاجب وہ سروینٹ کوارٹرز میں تنہا تھی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس مقام واقعہ پر پہنچ گئی۔ شیلجہ کا تعلق ریاست آندھرا پردیش کے ضلع نیلور سے بتایا گیا ہے۔  پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے‌۔ معلوم ہوا ہے کہ قتل کی واردات کے وقت خاتون کا شوہر اور بیٹا مکان میں موجود نہیں تھے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button