جرائم و حادثات

قربانی کے نام پر حیدرآباد میں گھٹیا واقعہ _ ہزاروں مسلمانوں سے سستے میں جانور کا حصہ دینے کے نام پر 2 کروڑ روپے لے کر فرار

حیدر آباد _ 19 جون ( اردولیکس) حیدرآباد میں کم قیمت پر قربانی کا حصہ فروخت کرنے کے نام پر ہزاروں مسلمانوں کو دھوکہ دینے کا انتہائی گھٹیا واقعہ پیش آیا۔ جس کے ذریعہ دھوکہ بازوں نے 2 کروڑ روپے ہزاروں مسلمانوں سے اکٹھا کرکے فرار ہوگئے۔

 

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں فاؤنڈیشن نامی ایک تنظیم نے عید الاضحی کے لئے بڑے جانوروں میں ستا حصہ فراہم کرنے کے لئے رقم جمع کر کے ہزاروں افراد کو کروڑہا روپے کا دھوکہ دیا ہے۔ ٹولی چوکی ، جہاں نما ، فلک نما اور پرانے شہر کے دیگر علاقوں کے مسلمانوں نے رقم جمع کرادی ان سے یہ وعدہ کیا گیا تھا کہ 2,700 سے 2,800 روپے تک کی رقم میں حصہ ان کے مکان تک پہنچایا جائے گایا پھر اگر کوئی غربا میں گوشت تقسیم کروانا چاہتا ہے تو وہ بھی فاونڈیشن کرے گا۔

 

عوام اس جھانسہ میں آگئے اور رقم جمع کرادی تاہم جب انہوں نے اور عید پر خدمت فاؤنڈیشن سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو تنظیم کے ذمہ داروں کے فون بند تھے جس پر متاثرہ افراد کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ پتہ چلا ہے کہ ہزاروں افراد کے تقریبا 2 کروڑ روپے لے کر خدمت فاؤنڈیشن کے ذمہ دار فرار ہو گئے ہیں۔

 

پولیس نے بتایا کہ شہر میں کئی مقامات پر بیانرس لگاتے ہوئے یہ وعدے بھی کئے گئے تھے کہ جانوروں کی قربانی زوم یا واٹس ایپ پر ویڈیو کے ذریعہ بتائی جائے گی۔ بازار میں ایک حصہ بڑے جانور کا 3500 تا 4000 روپے میں دستیاب تھا۔ خدمت فاونڈیشن کے ذمہ داران ستے میں حصہ فراہم کرنے کا جھانسہ دے کر مسلمانوں کی رقم وصول کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button