جرائم و حادثات

حیدرآباد کے آوٹر رنگ روڈ پر بھیانک حادثہ – انفوسیس کی خاتون انجینر ہلاک دیگر 7 افراد زخمی

حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ رنگا ریڈی ضلع کے عبدﷲ پور میٹ میں آؤٹر رنگ روڈ پر ایک کار الٹنے سے خاتون انجینر ہلاک ہوگئی

 

جبکہ سات افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثے کا شکار تمام افراد انفوسیس کمپنی کے ملازمین ہیں۔ وہ سب مل کر مندر کے درشن کے بعد واپس ہورہے تھے کہ عبدﷲ پور میٹ کے قریب کار بے قابو ہو کر الٹ گئی۔

 

ہلاک ہونے والی خاتون کی شناخت ساؤمیا ریڈی کے طور پر کی گئی ہے۔ زخمیوں کو علاج کے لئے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button